مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ داخلی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر نعیم محمد ابو نحل غزہ شہر کے مغربی علاقے میں اسرائیلی قابض فوج کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بریگیڈیئر ابو نحل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب داخلی سلامتی کے ادارے نے حالیہ عرصے میں قابضین کے لیے کام کرنے والے مخبروں کو کاری ضربیں لگائی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ادارے نے ان گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں جو قابض صہیونیوں کے ساتھ تعاون کرتے تھے اور اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ فوجی علاقوں میں چھپے ہوئے تھے۔
غزہ کی وزارت داخلہ کے مطابق، بریگیڈیئر ابونحل نے داخلی سلامتی کے ادارے میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور اس دوران قابضین کے انٹیلی جنس اداروں کا مقابلہ کرنے اور فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کی ان کی سازشیں ناکام بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے داخلی سلامتی کے ادارے اور پولیس کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا غزہ میں افراتفری پھیلانے اور امن و امان کی صورت حال کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
آپ کا تبصرہ